کیا دنیا سربیا کیطرح مقبوضہ کشمیر میں قتل عام پرخاموش رہے گی؟ عمران خان

اسلام آباد (زمینی حقائق )وزیراعظم عمران خان نے سوال کیا ہے کہ  کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی؟

IMG 20190815 152808

عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے کرفیو نافذ اور مواصلاتی نظام بند ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے موجود بھارتی فوج اور مزید نفری تعینات کی گئی، اب مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے سوال کیا کہ کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی؟ کیا دنیا سربیا کی طرز کا قتل عام مقبوضہ وادی میں خاموشی سے دیکھے گی؟

عمران خان نے کہا کہ دنیا کو خبردار کرنا چاہتا ہوں اگر ایسا ہوا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، مسلمان دنیا میں شدت پسندی بڑھے گی اور تشدد جنم لے گا۔

Comments are closed.