ایک مسجد میں دو دفعہ نماز عید ادا ہو سکتی ہے، مفتی منیب الرحمان
کراچی( ویب ڈیسک) کراچی میں شدید بارش کے دوران کرنٹ لگنے، دیواریں گرنے اور دیگر واقعات می اب تک 13افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسی طرح عید گاہوں، میدانوں اور پارکوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے نماز عید ادا کرنے کی جگہیں محدود ہو گہی ہیں ایسے میں معروف عالم دین مفتی منیب الرحمٰن نے لوگوں کو چھوٹی مساجد میں بھی نماز عید کرانے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان میں عیدالاضحیٰ کل یعنی پیر کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی لیکن کراچی شہر میں گزشتہ دو روز سے شدید بارش جاری ہے۔
کراچی کی بیشتر مساجد میں رش کے باعث نماز عید کے لیے مساجد کے باہر گلیوں اور سڑکوں پر بھی انتظامات کیے جاتے ہیں لیکن امسال بارش کے پانی کی موجودگی کے باعث کئی علاقوں میں مساجد کی انتظامیہ کو مسائل کا سامنا ہے۔
مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مساجد میں نمازیوں کے رش کے باعث دو مختلف اوقات میں نماز عید ادا کی جاسکتی ہے۔
انھوں نے واضح کیا ہے کہ اس کے لیے ایک ہی مسجد میں دو بار نمازعید کے لئے امام بھی دو ہونا ضروری ہے۔جس مسجد میں ایک نماز عید ہو جاہے دوسری نماز دوسرا امام پڑھاہے گا۔
Comments are closed.