وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی عید مظفر آبادمیں مناہیں گے


اسلام آباد (زمینی حقائق )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کشمیری بھاہیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے عیدالضحی مظفر آباد میں مناہیں گے۔

وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ عید آزاد کشمیر میں مناہیں گے اور نماز عید مرکزی عیدگاہ مظفر آباد میں ادا کریں گے۔

نماز عید کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آباد کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی تسلط کے خلاف ریلی نکالی جاہے گی جس کی قیادت وزیر خارجہ کریں گے۔

ذراہع کے مطابق امکان ہے کہ کل عید کے روز مظفر آباد  میں نکالی جانے والی ریلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور آزاد کشمیر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمابھی شریک ہوں گے۔ 

یاد رہے مودی سرکار نے پانچ اگست کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہو ہے مقبوضہ کشمیر کی حثیت تبدیل کر دی تھی۔ 

پانچ اگست سے تاحال مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور مقبوضہ وادی میں انٹر نیٹ بند ہیں اور پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہے سیکڑوں کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Comments are closed.