کشمیرپر بھارتی اقدام سلامتی کونسل میں اٹھاہیں گے،شاہ محمود


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی حثیت ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردوں کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا  کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں دوبارہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینا غلط ہے، ہم نے 28 ممالک کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج تعینات ہے، ہر گھر کے باہر سپاہی موجود ہے، مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے جیل بنادیا کیا یہ فلاح بہبود ہے، کیا 70 برس پہلے کشمیریوں کیلیے فلاح و بہبود پر کوئی قدغن تھی؟۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر بین الاقوامی متنازع مسئلہ ہے، نہرو نے 14 بار وعدے کیے کہ کشمیر کا فیصلہ اس کے عوام کی خواہش کے مطابق ہوگا۔

Comments are closed.