ایبٹ آباد ،کلائمیٹ انفارمیشن حکمت عملی اور مسائل پر ورکشاپ
ایبٹ آباد (صفدر حسین )وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کے منصوبے کے اشتراک سے’’کلائمیٹ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم ،پاکستان کے اہم مسائل اور مستقبل کا لاءحہ عمل ‘‘کے عنوان سے ایبٹ آباد میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں کنٹری کوآرڈینیٹر جی ای بی ڈاکٹرسلیم جنجوعہ ،چیف کنزرویٹرفارسٹ ایبٹ آباد سمیت بڑی تعداد میں یونیورسٹی طلباء وطالبات ،سرکاری اداروں کے حکام اور غیر سرکاری تنظمیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
کنٹری کوآرڈینیٹر جی ای بی ڈاکٹر سلیم جنجوعہ نے اپنے خطاب میں پروگرام کے خدوخال اوراہمیت کے حوالے سے کہا ملک میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور اس حوالے سے منظم طریقہ کار کے تحت معلومات کا سائنسی بنیادوں پرجمع کرنا اور ان سے استفادہ حاصل کرنا انتہائی اہم ہے ۔
انھوں نے کہا مستقبل کی پالیسی تشکیل دینے کے حوالے سے مدد مل سکتی ہے ۔ اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو پاکستان کو ماحولیاتی نظام کے منظم کرنے کے لئے تکنیکی و مالی مدد فراہم کررہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا گلوبل انوائرمنٹل بینیفٹ پروگرام دوجہتی منصوبہ ہے جس کے تحت ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دو ر کرنا اور ان کی روشنی میں معاشی مفادات کےلئے مستقبل کے حوالے سے منصوبہ سازی کرنا ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کنزریویٹر ایبٹ آباد ریجن اظہرعلی خان نے پروگرام کووقت کی ضرورت قراردیا ۔ انہوں نے کہا ماحولیاتی تبدیلیاں ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کےلئے پاکستان کو عالمی برادری کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
اظہر علی کا کہنا تھاہم ایسی تربیتی ورکشاپس کے ذریعے ہم زیادہ سے زیادہ شہریوں ،متعلقہ اداروں اور دیگرسٹیک ہولڈرز کو تربیت فراہم کرسکتے ہیں اور کم وقت میں بہتر نتاءج حاصل کرسکتے ہیں ۔
Comments are closed.