وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 7رکنی کمیٹی بنا دی


اسلام آباد(ویب ڈیسک)  وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی حالیہ صورتحال پر ردعمل ترتیب دینے کیلئے 7 رکنی کمیٹی بنادی۔

وزیراعظم عمران خان نےمجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق کمیٹی میں وزیرخارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی)، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی اختیارات سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

بھارتی احکامات کے مطابق مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی اور لداخ بھی بھارتی یونین کا حصہ ہوگا۔ تاہم پاکستان نے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔

Comments are closed.