کشمیریوں کی حمایت میں بڑا اعلان،کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، آرمی چیف


راولپنڈی(زمینی حقائق )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہنا پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

کانفرنس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور  اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جائزہ لیتے ہوئے اس پر بحث کی گئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس کےشرکاء نے بھارتی اقدامات مسترد کرنے کےحکومتی فیصلے کی بھرپور تائید کی اور کورکمانڈر کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والا آرٹیکل 370 یا 35 اے تسلیم نہیں کیا، اب بھارت نے خود ہی اس کھوکھلے بہانے کو ختم کردیا ہے۔

کورکمانڈرز سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انھوں نے کہا پاک فوج اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے مکمل تیار ہے اور ہم اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہے۔

Comments are closed.