امریکی ریاست ٹیکساس کے وال مارٹ میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک،26خمی


اسلام آباد (نیٹ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے وال مارٹ میں حکام کے مطابق اجتماعی فائرنگ کے ایک واقعے میں 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق قتلِ عام کا یہ واقعہ وال مارٹ سٹور میں پیش آیا جو ایل پاسو کے سیلو وسٹا مارٹ کے قریب امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے چند میل دور ہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اس واقعہ کو ’ٹیکساس کی تاریخ کا مہلک ترین دن قرار دیا ہے۔‘

حکام نے ایک 21 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے اور جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا کہ وہ واحد گن میں ہے۔

ادھر ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ان پولیس افسروں کی تعریف کی جنھوں نے اسے گرفتار کیا۔

امریکی میڈیا میں اس شخص کی شناخت 21 سالہ پیٹرک کروسئس کے نام سے ہوئی ہے جسے ڈلاس کے علاقے کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج اور امریکی میڈیا میں نشر کیے جانے والے مناظر میں ایک شخص کو گہری رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.