کلسٹربم استعمال، بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (زمینی حقائق ) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹربم کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا دنیا کا کوئی ہتھیار کشمیریوں کے حق خودارادیت کا عزم دبا نہیں سکتا۔

IMG 20190803 183227

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کے حوالے سے کہا بھارتی فوج کاکلسٹربم کااستعمال قابل مذمت ہے۔

انھوں نے کہا بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔

آصف غفور کا کہنا تھا کہ دنیاکاکوئی ہتھیارکشمیریوں کاحق خودارادیت دبانہیں سکتا، کشمیرپاکستانیوں کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کامیاب ہوگی۔

Comments are closed.