بھارت نےثالثی کی پیشکش پھر مسترد کردی،مسلہ کشمیر کو دوطرفہ قرار دینےکی ہٹ دھرمی


بنکاک(ویب ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر مسئلہ کو کشمیر پاکستان اور بھارت کا معاملہ قرار دیا ہے اور اس حوالے سے تیسرے فریق کی مداخلت کو مسترد کردیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بنکاک میں آسیان اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس کا حوالہ دیتے ہوئے جے شنکر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئی دلی کے ارادے سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کردیا ہے۔

جے شنکر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو واضح طور پر بتادیا ہےکہ کشمیر پر کسی بھی قسم کی بات چیت صرف پاکستان کے ساتھ ہی کی جائے گی۔

یاد رہے بھارت مسلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا کشمیر میں استصواب راہے کا معاہدہ کر چکا ہے اس لیے کشمیر کو دو طرفہ معاملہ نہیں کہا جا سکتا۔

سفارتی زراہع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کے شملہ یا لاہور کے مزاکرات سے مسلہ دو طرفہ نہیں ہو جاتا بلکہ ایک عالمی فورم پر مسلہ کشمیر کے حل کی قراردادیں موجود اور ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

Comments are closed.