حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ، تصدیق نہیں ہو سکی، الجزیرہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ا مریکی انٹیلی جنس حکام نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم۔ تصدیق نہیں ہو سکی۔
ماضی میں اسامہ بن لادن کے حوالے سے کہی مصدقہ خبریں دینے والے عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے کسی بھی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری طرف امریکی چینل این بی سی کی رپورٹ کے مطابق تین امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حمزہ بن لادن ہلاک ہو چکے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ القاعدہ کے سابق سربراہ کے بیٹے کی ہلاکت کب اور کہاں ہوئی۔
اس حوالے سے جیونیوز نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے گزشتہ دو سال کے دوران کیے گئے آپریشن میں امریکا کا بھی کردار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی جب حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے جب کہ وائٹ ہاؤس نے بھی تبصرے سے گزیر کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے رواں برس فروری میں حمزہ بن لادن کے سر کی قیمت 10 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ ’جہادی شہزادے‘ کے نام سے مشہور حمزہ بن لادن القاعدہ میں ایک بڑے لیڈر کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔
Comments are closed.