بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جاہے گا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی( زمینی حقائق )پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نےکہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بڑھتی ہوئی جارحیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

IMG 20190731 133419

ڈی جی آئی ایس پی آر نےٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا ہے اور آئندہ بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر ایل او سی کے آس پاس رہنے والی سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے  ۔

اس کے برعکس پاک فوج نے ہمیشہ سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کیے ہیں۔

Comments are closed.