آصف زرداری اور فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 10دن کی تو سیع
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل آصف زرداری لطیف کھوسہ نے دلائل دیے ۔
اس دوران نیب کی جانب سے سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کی درخواست کی گئی۔
اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ عید کے بعد ہی کیس کی سماعت رکھ لیں جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ عید کے بعد نہیں رکھ سکتے، زیادہ سے زیادہ ریمانڈ 15 دن کا ہو سکتاہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور بہن فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی، عدالت نے سابق صدر کو 8 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن پر باتیں کرنے والےعبدالحفیظ شیخ کو پکڑیں، وہ جو باہر جاکر کہتے ہیںکروڑوں کھاگئے، وہ حفیظ شیخ پکڑ کر جیل میں ڈالیں، پتہ چل جائے گا کہ کدھر ہیں ہزاروں اور کروڑوں۔
صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت کریں گے، آصف زرداری نے کہا کہ ملین مارچ میں ہم کورٹ سے شریک ہوں گے۔
Comments are closed.