ملک بھر میں بارشوں سے66افراد جاں بحق،72زخمی ہوئے،این ڈی ایم اے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) این ڈی ایم اے نے چھبیس جولائی سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
این ڈی ایم اے کے اعلامیہ کے مطا بق ملک بھر میں مجموعی طور پر 66 افراد جاں بحق جبکہ 72 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر چھیاسٹھ افراد جاں بحق جبکہ باہتر زخمی ہوئے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں تین پاور ہاؤسز اور اکسٹھ گھروں کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں 2.1 ٹن خوراک جبکہ متاثرہ علاقوں میں 800 کمبل اور 500 ٹینٹس تقسیم کیے گئے۔
بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث خیبرپختونخواہ کے علاقے ناران روڈ ضلع مانسہرہ میں بھی دو افراد جاں بحق ہوئے
ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
Comments are closed.