نوازشریف نے28کروڑ روپے جمع نہ کراہے تو گھر کی چار دیواری گرا دیں گے، وزیر داخلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے گھر کی چار دیوراری کے 28 کروڑ روپے قومی خزانہ میں جمع نہ ہوئے تو دیوار کو گرا دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے منڈی فیض آباد میں ڈگری کالج برائے خواتین کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کالج کی تعمیر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوا، سابق حکمرانوں نے خزانے کو نقصان پہنچایا۔
انھوں نے کہا نواز شریف نے غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 83 کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے، آصف زرداری نے 134 دوروں پر ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ خرچ کیے۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھا تعلیمی سہولیات کی فراہمی بچوں کا بنیادی حق ہے انہیں اس حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے، گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی فیض آباد میں 10 کلاس روم اور 10 لیبارٹریز کی سہولت موجود ہے۔
کالج کی عمارت کیلئے مخیر حضرات کی طرف سے مہیا کی جانیوالی 8 کنال اراضی پر ان کا شکر گزار ہوں، ڈگری کالج برائے خواتین منڈی فیض آباد کی تعمیر میں کل 9 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔
Comments are closed.