شمالی وزیرستان، سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید
فائل فوٹو
راولپنڈی( زمینی حقائق )شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی ہے۔
فائرنگ پٹرولنگ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں پر کی گئی، جس سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔
آئی ایس پی آراعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے پاک افغان سرحد پر باڑھ لگانے کے اقدامات جاری رہیں گے اور سرحد کی نگرانی کا عمل سخت رکھا جائے گا۔
اس سے قبل رواں برس یکم مئی کو شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑھ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا تھا،
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ شہدا میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل تھے۔
Comments are closed.