حافظ سعید کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا



فوٹو: فاہل

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کو انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

آج گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حافظ سعید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو بھی مقدمے کا مکمل چالان 7 اگست تک پیش کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہےکہ سی ٹی ڈی نے حافظ سعید کو 17 جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

Comments are closed.