بلاول بھٹو کاامریکہ میں حکومتی کوششوں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

فائل فوٹو

اسلام آباد (زمینی حقائق )چیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں اپنے وزیراعظم، ان کی غیر جمہوری سیاست اور مہلک معاشی پالیسیوں پر کئی تحفظات ہیں تاہم وہ عالمی سطح پر حکومتی کوششوں کی غیرمشروط حمایت کرتے ہیں۔

IMG 20190723 235421

یاد رہےوزیراعظم عمران خان تین روز سے امریکا میں موجود ہیں جہاں نے انہوں نے گزشتہ امریکی صدر سے بھی ملاقات کی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی اور پاکستان کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے کی بات کی۔

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عالمی سطح پر حکومتی اقدامات کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا۔

بلاول بھٹو نے لکھا کہ "انہیں اپنے وزیر اعظم، ان کی غیر جمہوری سیاست اور مہلک معاشی پالیسیوں پر کئی تحفظات ہیں تاہم وہ یہ کہنا چاہیں گے کہ ملک کے وسیع قومی مفاد میں ہر کسی کو عالمی سطح پر پاکستان کی کوششوں کو سراہنا چاہیے ۔

انھوں نے کہا اسی لئے وہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات کی غیر مشروط طور پر حمایت کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی تو وہ مثبت تنقید کرتے رہیں گے لیکن ہمیشہ سب سے پہلے وہ پاکستان کی حمایت کریں گے۔

Comments are closed.