وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات آج ہو گی
واشنگٹن(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج ہاؤس میں ہو نا ہے جس کا سب کو انتظار ہے۔
امریکی صدر کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیااور وزیراعظم کی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
وزیراعظم عمران خان آج ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس جائیں گے جہاں امریکی صدر ان کا استقبال کریں گے،جلسہ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا وہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے بھی عمران خان کے دورہ وائٹ ہاؤس کو تعلقات بہتر بنانے کا موقع قرار دیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ عمران خان کا دورہ پائیدار شراکت داری اور تعاون کو مستحکم بنانے کا موقع ہے، امریکا پاکستان کو یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہے کہ تعلقات کی بہتری کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات میں خواتین کے حقوق، میڈیا کی آزادی، انرجی، ایگری کلچر اور تجارت پر بات ہوگی جب کہ ملاقات میں انسداد دہشتگردی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
صدر ٹرمپ افغان امن عمل میں پاکستان کی مدد کو سراہتے ہیں اور اسے تسلیم کرتے ہیں اور افغاستان امن و استحکام چاہتے ہیں۔
دوسری جانب آئی ایس پی آرکے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے بعد پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پینٹاگون میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر سے ملیں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملیں گے۔
Comments are closed.