وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، شناختی کارڈ فیس بڑھانے کی تجویز مسترد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے حج دوہزارہ اٹھارہ کیلئے سرکاری سکیم کے تحت پچاس فیصد عازمین کی قرعہ اندازی کرنے کی منظوری، شناختی کارڈ اجراء فیس میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ کابینہ کا اجلا س وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں کچھی کینال میں مبینہ خرد کے حوالے سے کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور سفارشات پر عملدرآمد کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے وفاقی وزیر آبی وسائل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے سی گئی
وزارت بین الصوبائی امور اور امریکن انسٹیوٹ آف پاکستان کے سرمیان ایم او یو کی توثیق کرتے ہوئے انسٹیوٹ کی پانچ سالہ رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی جبکی وفاقی دارالحکومت زون فائیو میں رینٹ آرڈیننس دوہزار ایک کے نفاذ کی منظوری دی گئی اور وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ باقی زونز میں اس پر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کریں ۔
وزیر اعظم کے معاون بیرسٹر ظفر اللہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، کابینہ نے شناختی کارڈ کی فیس میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی جبکہ عالیہ نیلم کو خصوصی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وزارت مذہبی امور کو رولز کا جائزہ لینے کی ہد ایت کی گئی۔
حج قرعہ اندازی میں رکاوٹ اور قانون معاملات کا جائزہ بھی لیا گیا اور وزارت کو ہدایت کی گئی کہ معاملے کے جلد حل کیلئے عدالت سے اپیل کی جائے ، فلائٹ شیڈول کیلئے پچاس فیصد درخواست گزاروں کی فوری قرعہ اندازی کی جائے، کابینہ نے نئے ایئر پورٹ کے حوالے سے حاصل بزنجو کی سربراہی میں بنی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے نئے ایئرپورٹ کو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا نام دینے پر اتفاق کر لیا۔
ایس اے منان کو چیئرمی بورڈ آف مینجمنٹ آف پاکستان سٹیٹ آئل تعینات کرنے کی بھی منظوری دی اجلاس میں میں مختلف ترقیاتی سکمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Comments are closed.