چین اور روس کے صدور نے ایران کو ہتھیار فروخت نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، ٹرمپ

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے صدور نے ایران کو ہتھیار فروخت نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرائن کو ہتھیار نہیں بیچ رہے ہم سے نقد قیمت پر نیٹو ہتھیار خریدتا ہے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’بیجنگ میں ہماری حالیہ ملاقات کے دوران صدر شی نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں ایران کو ہتھیار نہیں دیں گے اور نہ ہی فروخت کریں گے۔ اور اس میں چینی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ولادیمیر پوتن نے بھی ان سے ایسا ہی وعدہ کیا تھا۔ ’وہ سمجھتے ہیں کہ میں یوکرین کو ہتھیار نہیں بیچ رہا بلکہ نیٹو ممالک کو فروخت کر رہا ہوں۔ وہ ان ہتھیاروں کی پوری قیمت ادا کرتے ہیں.

نیٹو سے متعلق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی اندازہ نہیں کہ وہ ان ہتھیاروں کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’جن دو بڑے ممالک کا لوگ اکثر ایران کے حوالے سے ذکر کرتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس میں شامل ہیں۔ اگر وہ شامل ہوتے تو یقینی طور پر یہ ان کے اپنے مفاد میں نہ ہوتا۔‘

عمان کا وفد آبنائے ہرمز پہ بات کرنے تہران پہنچ گیا

دوسری جانب ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات کے لیے ایک عمانی وفد تہران پہنچ گیا ہے اور عمانی وفد کے دورۂ ایران کا مقصد یہ ہے کہ ’آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے انتظام کے لیے مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے۔‘

ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کی شام عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایران آبنائے ہرمز کے معاملے پر مسقط کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنا چاہتا ہےعمانی وفد کا تہران کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ اور مزاکرات کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Comments are closed.