حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ظالمانہ اضافہ کر دیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ظالمانہ اضافہ کر دیا اور فی لیٹر قیمت میں 3.66 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4.8 روپے اضافہ کیا ہے جس کے پٹرول کی قیمت 335 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
پٹرولیئم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں بالترتیب 335.18 اور 383.46 روپے مقرر کی گئی ہیں۔
حکومت نے گذشتہ ہفتے پٹرولیئم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت اوگرا بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور زرِمبادلہ کی شرح میں تبدیلیوں کے مطابق روز قیمتوں پر نظرِثانی کرتا ہے۔
رواں ماہ 18 جولائی سے اب تک پٹرول کی قیمت میں 19.03 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 316.15 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 335.18 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح 18 جولائی سے اب تک ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 29.11 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جو 354.35 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 383.46 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
Comments are closed.