اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کی اجازت دے دی
فوٹو فائل
کراچی(ویب ڈیسک)بینکوں کے لیےاچھی خبر آگہی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت ہو گی جس کا اطلاق فوری ہو گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام کمرشل بینک آزادانہ طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت کر سکیں گے جب کہ صرف فارن ایکسچینج مینوئل کے بعض قوانین پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صرف ایکسچینج کمپنیوں کے پاس غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت تھی۔
Comments are closed.