ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے اینکر مدیحہ نقوی سے شادی کر لی
فوٹو: سوشل میڈیا
کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی کی اینکر مدیحہ نقوی سے شادی کرلی۔
شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوہی جس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی کی یہ دوسری شادی ہے، ایم کیو ایم رہنما کی پہلی اہلیہ سے 3 بیٹیاں ہیں اور وہ امریکا میں مقیم ہیں۔
خاتون اینکر کی پہلی شادی 2013 میں ہوئی تھی جو کچھ ماہ رہی جس کے بعد ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
Comments are closed.