ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی مشہد میں تدفین کر دی گئی

فوٹو : سوشل میڈیا

مشہد : امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی مشہد میں تدفین کر دی گئی، شہید ایرانی رہنما کو امام رضا کے مزار میں سپرد خاک کیا گیا۔

اس حوالے سے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ان کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی، جس کے بعد مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے ان کی تدفین کی گئی۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اُن کی ’وصیت‘ اور ’رشتہ داروں کی تجویز‘ کے مطابق مشہد میں امام رضا کے مزار پر کی گئی ہے، مشہد کا مطلب ہے جائے مدفن شہید اور اسی مناسبت سے اسے مشہد الرضا کہا جاتا ہے۔

مشہد میں امامِ رضا کے روضے کی صدیوں پرانی اور طویل تاریخ ہے۔ ایران آنے والے نوّے فیصد غیر ملکیوں کی ایران آمد کا مقصد روضہ امام کی زیارت ہوتا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی جانے سے نشر کیے جانے والے مناظر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں بہت بڑی تعداد میں ایرانی عوام نے شرکت کی۔

اس سے قبل ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے اعلان کیا تھا کہ مشہد میں علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریب آیت اللہ حسین نوری ہمدانی کی امامت میں نمازِ جنازہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ تاہم نوری ہمدانی کی عدم موجودگی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

علی خامنہ ای کے بڑے بیٹے کی جانب سے نمازِ جنازہ پڑھائے جانے کے بعد ایک بار پھر مجتبیٰ خامنہ ای کی اپنے والد کے جنازے میں عدم موجودگی کا معاملہ توجہ کا مرکز بنا رہا۔

Comments are closed.