جیونیوز کا عالم دین کو نوکری دینے کا فیصلہ ، ڈاکومنٹری پری ویو کرنے والا برطرف
فوٹو : فائل
اسلام آباد:نجی ٹی وی چینل جیونیوز کا عالم دین کو نوکری دینے کا فیصلہ ، ڈاکومنٹری پری ویو کرنے والا برطرف کردیا، جیو نیوز نے پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس کو آگاہ کر دیا ہے بتایا گیا کہ حساس ڈاکیومینٹری بنانے اور اس کو پری ویو کرنے والے عملہ کے افراد کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔
صائم ہاشمی ایڈووکیٹ نے کونسل کو بتایا کہ مستقبل میں اس قسم کی کسی بھی غلطی کے امکان کو کم سےکم کرنےکے لیے جیو نیوز کی انتظامیہ نے ایک عالم دین کو اپنی ایڈیٹوریل کمیٹی کا حصہ بنانےکا فیصلہ کیا ہے.
عالم دین نشر کیے جانے والے حساس مذہبی مواد پر نظر رکھ سکیں اور مستقبل میں کسی بھی غلطی کو روک سکیں۔
پیمرا کی جانب سے جیو نیوز کی معطلی کے سلسلے میں کونسل آف کمپلینٹس کے سامنے سماعت کے دوران، جیو نیوز کی لائسنس ہولڈر کمپنی کی طرف سے سپریم کورٹ کے وکیل صائم ہاشمی نے انتظامیہ کی جانب سے غلطی کا غیر مشروط اعتراف کیا اور غیر مشروط معذرت بھی کی۔
صائم ہاشمی اور ہائی کورٹ کے وکیل ارباز خان نےکونسل کے ساتھ تمام متعلقہ دستاویزات بھی شیئرکیں جن میں بتایا گیا کہ جیو نیوز کی انتظامیہ نے ایک فوری انکوائری کے بعد ڈاکومینٹری بنانےکے ذمہ دار شخص اور ڈاکومینٹری پری ویو کرنے والی ایڈیٹوریل کمیٹی کے رکن کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
Comments are closed.