جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر کو گرفتار کر لیا ، ڈپٹی کمشنر کی تصدیق
فوٹو : فائل
مظفر آباد:جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر کو گرفتار کر لیا ، ڈپٹی کمشنر کی تصدیق ، ڈی سی مظفرآباد کے مطابق شوکت نواز کو پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے ھل سرنگ کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔
ڈی سی مظفرآباد منیر قریشی نے بتایا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر کو ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے اب وہ کہاں اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق شوکت نواز میر کو دھیر کوٹ کے علاقہ چمیاٹی چمن کوٹ ہل سرنگ کے ایرن نالہ سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ وہاں کے رہاشی احسن آصف کے گھر تھے موجود تھے اور راولاکوٹ کی جانب پیدل نکلنے والے تھے.
ابتدائی طور پر گرفتاری کے بعد انھیں تھانہ دھیر کوٹ منتقل کیا گیا ،مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں رینجرز کی ایک بڑی بھی موجود تھی تاہم انھیں گرفتار آزاد پولیس نے کیا.
شوکت نواز میر کوگرفتار کرلیا گیا تاہم ان کے کچھ ساتھی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے، آزاد کشمیر پولیس نے بھی شوکت نواز میر اور ان کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی.
Comments are closed.