قبائلی اضلاع الیکشن، فارم47کے مطابق 11نشستوں کے نتائج


فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کی 11صوبائی نشستوں کے فارم 47 کے مطابق موصول ہونے والے نتائج جاری کر دئیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قبائلی اضلاع کی 11صوبائی نشستوں کے پی کے 100 سے لے کر پی کے 111 تک فارم 47 کے مطابق نتائج جاری کیےگئے ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق پی کے 100 باجوڑ سے تحریک انصاف کے انور زیب خان 12 ہزار 951 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پی کے 101 باجوڑ سے تحریک انصاف کے اجمل خان 12 ہزار 194 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی کے 102 سے  جماعت اسلامی کے سراج الدین 19 ہزار 88 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی کے 103 مہمند سے اے این پی کے نثار احمد 11 ہزار 247 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پی کے 104 سے آزاد امیدوار عباس الرحمان 11 ہزار 751 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی کے 105 خیبر سے آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19 ہزار 733 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی کے 106 خیبر ٹو سے آزاد امیدوار بلاول آفریدی 12 ہزار 814 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی کے 107 خیبر تھری سے آزاد امیدوار محمد شفیق 9 ہزار 796 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ  پی کے 108 کرم سے جمعیت علمائے اسلام ف کے محمد ریاض  11 ہزار 948 ووٹ لے کر کامیاب۔

پی کے 110 اورکزئی سے آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال 18 ہزار 448 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی کے 111 نارتھ وزیرستان سے تحریک انصاف کے محمد اقبال خان 10 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

Comments are closed.