گھر کے ہیرو، باہر زیرو، آئرلینڈ نے بھارت کو ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد: گھر کے ہیرو، باہر زیرو، آئرلینڈ نے بھارت کو ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا، پہلے میچ میں 34 رنز کی ہزیمت کے بعد آئی پی ایل میں سنچریاں اور طوفانی چھکے مارنے والے دوسرے میچ میں شکست کر منہ چھپاتے پھر رہے ہیں.

آئرلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سخت مقابلے میں بھارت کو ہدف تک نہ پہنچنے دیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 0-2 سے وائٹ واش کردیا۔

آئرلینڈ نے تقریباً 3 برسوں سے 16 مسلسل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے والوں کا خمار اتارتے ہوئے بتا دیا کہ تم صرف گھر میں شیر ہوتے ہو.

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ ہیری ٹیکٹر نے اپنے 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز اسکور کیے، جبکہ بین کیلٹز کے ساتھ ان کی 65 رنز کی شراکت نے ٹیم کی اننگز کو سہارا دیا۔

https://

بھارت کی جانب سے پرنس نے اپنے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیوم دوبے نے اہم موقع پر مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں لے کر آئرلینڈ کی پیش قدمی روکنے کی کوشش کی۔

ٹوٹل 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ آئرلینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر جے مونڈرا نے پہلی ہی گیند پر سنجو سیمپسون کو آؤٹ کیا اور اسی اوور میں ٹُلے مار ابھیشیک شرما کو بھی پویلین بھیج دیا.

مونڈرا نے بعد میں شریاس آئیر کی وکٹ بھی حاصل کی، جبکہ ان کی گیند پر ایشان کشن رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد بھارت کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 35 رنز ہوگیا

https://


مشکل صورتحال میں تلک ورما نے 46 گیندوں پر 55 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی اور اکشر پٹیل کے ساتھ شراکت قائم کرکے بھارت کو مقابلے میں واپس لانے کی کوشش کی.

میٹ ہالرڈ نے اکشر کو آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑی اور پیش قدمی کو سلو کر دیا ،اختتامی اوورز میں آئرلینڈ کے بولرز نے دباؤ برقرار رکھا۔ تلک ورما کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 9 وکٹوں پر 153 رنز تک محدود رہی۔

آئرلینڈ کی جانب سے جے مونڈرا اور میٹ ہالرڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہیری ٹیکٹر کو ان کی نصف سنچری پر میچ کا نمایاں کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس تاریخی فتح کے ساتھ آئرلینڈ نے نہ صرف عالمی چیمپئن بھارت کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دی بلکہ پہلی بار بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ بھی مکمل کر لیا.

واضح رہے بھارتی سلیکٹرز نے سابق کپتان سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس آئیر کو کپتانی سونپی تھی جس نے پہلی ہی سیریز میں ایک غیر معروف ٹیم سے کلین سویپ کروا کر انڈیا کی ناک کٹوا دی.

Comments are closed.