ٹرمپ کے حکم پر امریکہ کا ایران پر حملہ، فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکہ کا ایران پر حملہ، فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پانامہ کے پرچم بر دار ٹینکر جہاز پر ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں ایران میں متعدد فوجی اہداف پر فضائی کارروائی کی گئی ہے۔
سینٹرل کمانڈ کے مطابق کارروائیاں صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی ہیں، اس دوران
ایران کی فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سرک اور قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ سرک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور نشانہ بننے کی اطلاع ہے۔
امریکہ نے ہفتے کی صبح بھی ایران پر فضائی حملہ کیا تھا جسے ایران نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ جواب میں خطے کے کئی امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد بحرین نے ایرا نی ڈرون حملوں کا الزام لگایا تھا.
اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کو نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ریڈار سائٹس پر حملے کیے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسا وقت بھی آسکتا ہے کہ ہم مزید تحمل کا مظاہرہ کرنے کے قابل نہ رہیں، اور ہمیں فوجی طریقے سے اس کام کو مکمل کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا جو ہم نے کامیابی سے شروع کیا تھا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود ختم ہوجائے گا.
Comments are closed.