ڈیرہ اسماعیل خان، فائرنگ،خودکش حملہ 8افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) ڈی آہی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کے باہر مبینہ خود کش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔
آج درابن چیک پوسٹ پرصبح 8 بجے دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا، لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے کے دوران خودکش بم دھماکا بھی ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو ہے۔
مقامی پالیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں پولیس اہلکار سمیت بچے بھی شامل ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر کےمرکزی گیٹ پر ہوا۔
ڈی ایس پی افتخار شاہ نے بتایا دھماکا خودکش تھا اور خودکش حملہ آور خاتون تھیں۔جب کہڈی پی او سلیم ریاض کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کا خاتون ہونا غیر متوقع تھا۔
دھماکے کے بعد اسپتال کے قریب داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں اور شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شہر بھر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کاگشت جاری ہے تاہم تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
فائرنگ اورخود کش دھماکے میں شہید 4 اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی جس میں کمشنر جاوید مروت سمیت اسٹیشن کمانڈر عمران سرتاج، پولیس افسران اور شہری شریک ہو ہے۔
نمازجنازہ کے بعد پولیس شہداء کو سلامی پیش کی گئی جس کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.