این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

فوٹو : سوشل میڈیا 

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں میانوالی، خوشاب، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد، لاہور، گجرانوالہ، نارووال، شیخوپورہ، قصور، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، حاصل پور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، نوابشاہ، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی میں بارش متوقع ہے۔

آزاد کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، وادی نیلم، پونچھ، باغ، حویلی، کوٹلی اور میرپور جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، غانچے، شگر اور کھرمنگ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارش اور گرج چمک کے باعث سڑکوں پر پھسلن، حدِ نگاہ متاثر ہونے اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا خدشہ ہے، جبکہ تیز ہوائیں بجلی کے نظام اور کمزور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

ادارے نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز، موسمی صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

Comments are closed.