شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق انکشاف کیا، محسن نقوی کا بھی تذکرہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد؛ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق انکشاف کیا، محسن نقوی کا بھی تذکرہ کیا، قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران ثالثی عمل میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے زیادہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے کردار کو سراہا.
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سید عاصم منیر نے دو تین ماہ آنکھوں میں جاگ کر گزارے ہیں، اس عالمی امن معاہدے میں سب سے زیادہ کلیدی رول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے.
وزیر اعظم نے کہا اللہ تعالی نے پاکستان کو جو کل عزت عطا کی اس پر شکر ادا نہیں کرسکتے، اس عزت کی تلاش میں دنیا کی قوموں کو صدیوں تک عزت نہ ملی، اس وقت عزت اور وقار سے پاکستان کا نام گونچ رہا ہے.
انھوں نے ایوان سے تحسین کی قرارداد بھی منظور کرنے پر زور دیا اور کہا اگر یہ ایوان اس حوالے سے متفقہ قرارد منظور کرے تو دنیا میں اتحاد کا پیغام جائے گا، اپوزیشن، اتحادی جماعتوں کی خدمت میں عرض ہے کے دنیا کو بتائیں کے قومی وحدت کے لیے ہم ایک ہیں.
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا اللہ پاک نے انتھک محنت اور خلوص نے ہمیں کامیابی دی کریڈٹ لینے کا کوئی شوق نہیں، قوم کو کریڈٹ دینے کا شوق تھانائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی اپنا متحرک کردار ادا کیا۔
اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان کو بے پناہ عزت ملی ہے،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کے لئے بڑی کامیابی ہے،اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضورسربسجود ہیں،دنیاکے ہرخطے میں پاکستان کا وقار بلند ہواہے.
کریڈٹ نہ لینےکے دعویٰ کے باوجود وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایوان ایک متفقہ قراردادمنظورکرے،متفقہ قرارداد اتحادِ اوریکجہتی کاواضح پیغام ہوگی،قومی وحدت کےلئے ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے.
وزیراعظم جمعہ کے مبارک دن اللہ تعالیٰ کاشکربجالاناچاہئے،عظیم مقصدکےلئے شبانہ روز محنت کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے اسلام آباد سمجھوتے کو حتمی شکل دلانے میں سب سے اہم کرداراداکیا،فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے عظیم مقصدکے حصول کیلئے دن رات کام کیا،
انتھک محنت سے پہاڑ جیسے مسائل حل کیے گئے.
اسلام آبادمفاہمتی یادداشت انتھک محنت ، استقامت اور غیرمتزلزل عزم کی وجہ سے ممکن ہوئی،وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیرداخلہ محسن نقوی کا کردار کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے مبارکباد قائد حزب اختلاف ،حکومتی وحزب اختلاف اراکین قومی اسمبلی کو دی.
کہا گزشتہ روز ایرانی صدرمسعودپزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے بھرپورتعاون پر اپنی اورایرانی قوم کی طرف سے شکریہ اداکیا،
میں نے ایرانی صدرکو جلدپاکستان کادورہ کرنے کی دعوت دی،ایرانی صدرکوبتایاکہ پوری قوم آپ کا والہانہ استقبال کرنے کےلئے تیارہے.
وزیراعظم نے کہا ایران اور پاکستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،ایرانی صدرنے کہاکہ وہ پاکستان آکر پاکستانی قوم کاشکریہ اداکریں گے،پاکستانی وفد شہیدآیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کرے گا،
جنگ بندی کے نتیجے میں خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی.
وزیراعظم نے کہاجنگ بندی کے بعد اب تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں،
سمجھوتے کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آچکی ہے،تین ماہ پہلے جب جنگ چھڑی تو تیل کی قیمتوں میں انتہائی تیزی آئی،تیل کی قیمتوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا.
تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئےحکومت نے اپنے وسائل سے 128ارب روپے کی سبسڈی دی آج تیل کی ہفتہ وار قیمتوں کاتعین ہوگا،یقین ہے کہ تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی ہوگی ،صوبوں کی طرف سے وفاق کو وسائل کی فراہمی پر مشکورہیں.
وزیراعظم نے کہا امن عمل میں دوست ملکوں کاتعاون رہا،چین ،سعودی عرب،قطر،ترکیہ اورمصرنے امن عمل میں بھرپور کردار ادا کیا ،پاکستان کوجوعظیم مرتبہ ملاہے یہ قوموں کو صدیوں میں نصیب ہواہے.
Comments are closed.