نجوت سنگھ سدھو کا استعفی40دن بعد منظور کر لیا گیا
فاہل فوٹو
امرتسر( نیٹ نیوز) نوجوت سنگھ سدھو کا استعفی چالیس دن سوچ بچار کے بعد منظور کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کا استعفیٰ منظور کر کے مزید کارروائی کے لئے گورنر کو بھیج دیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کا استعفیٰ صرف ایک سطر پر مشتمل ہے، جس میں کوئی بیان یا وضاحت نہیں ہے۔
دوسری طرف سدھو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ 10جون کو کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو بھیجا تھااور ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد 14 جولائی کو یہی استعفیٰ ٹوئٹ بھی کیا تھا۔
اس کے بعد باضابطہ طور پر کاغذات وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ بھیجے جب امریندر سنگھ دہلی میں تھے۔
لوک سبھا انتخابات کے بعد وزراء کے قلمدانوں میں ردو بدل کرتے ہوئے سدھو کو بجلی کی وزارت دی گئی تھی تاہم انہوں نے وزارت لینے سے انکار کردیا تھا۔
انھوں نے امریندر سنگھ سے کہا تھا کہ دھان کی فصل کے دوران دیکھا گیا ہے کہ بجلی کی طلب غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہے لہٰذا اس وزارت کی نگرانی وہ خود کریں۔
سدھو کا استعفیٰ وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے ساتھ بڑھتے اختلافات میں تازہ ترین اضافہ ہے،گذشتہ ماہ سدھو نے کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی اورلوکل باڈیز،ٹورازم اور کلچر کی وزارت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
یاد رہے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے پنجاب کے شہری علاقوں میں لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی کا الزام سدھو پر عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کا انتظام بہتر طورپر نہیں چلایا ۔
Comments are closed.