ایران اورامریکہ کی توجہ مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر مرکوز ہے،ترجمان

ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے،کسی نتیجہ پر پہنچے تو پاکستان کو بتائیں گے، ترجان

فوٹو : فائل

تہران : ایران سے جاری ایک بیان کے مطابق ایران اورامریکہ کی توجہ مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر مرکوز ہے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بیان میں کہاہے کہ  گذشتہ ایک ہفتے میں دونوں طرف کے خیالات کافی حد تک قریب آئے ہیں۔

اسماعیل بقائی کا کہناتھا کہ ہمیں انتظار کرنا ہو گا اور دیکھنا ہو گا کہ آئندہ تین سے چار دنوں میں کیا ہوتا ہے،امریکا کے ساتھ جاری ثالثی کے عمل میں وقت درکار ہے،امریکا کے ساتھ کچھ نکات پر اب بھی اختلاف موجود ہیں جن پر بات چیت ہوئی۔

انھوں نے کہا پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں،معاہدے کے حتمی متن سے متعلق پاکستانی وفد جمعہ کو تہران پہنچا،امریکا اور ایران کے درمیان حتمی متن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

منجمد ایرانی فنڈز کا اجرا مسودے کے متن میں شامل کیا جائے گا،ایران لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے،ہم ایک مسودے کے قریب ہیں۔ 

Comments are closed.