فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاایران کے انتہائی اہم دورہ ، اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں
فوٹو : آئی ایس پی آر
راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاایران کے انتہائی اہم دورہ ، اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تعمیری رابطوں کے فروغ کیلئے جاری ثالثی کوششوں کے تحت ایرانی قیادت سے اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے اور اب وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
8 اپریل 2026 کی جنگ بندی کے بعد جاری علاقائی کشیدگی پر ایران میں اہم مشاورت، امن و استحکام کیلئے مذاکراتی عمل تیز کرنے پر اتفاق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان علاقائی امن، استحکام اور حتمی مفاہمت کیلئے مشاورتی عمل آگے بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال، آخری چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے انتہائی اہم مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت، حتمی سمجھوتے کی جانب مثبت پیش رفت سامنے آگئی۔
ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل اور مذاکرات کے فروغ کیلئے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے استقبال کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران امریکہ جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے ثالثی کی کوششوں کے تحت اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد پیدا علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کو فروغ دینا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان ، اسپیکر باقر قالیباف، وزیرخارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں امن و استحکام اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کرنے پر بات چیت کی گئی،ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں، ثالثی کے عمل میں بامعنی کردار ادا کیا،24گھنٹوں میں ہونے والی طویل بات چیت میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی، ایرانی قیادت نے مذاکرات میں سہولت کاری اور مسائل کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور عرب میڈیا کی رپورٹ
امریکی وزیر خارجہ مورکو روبیو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے، ہو سکتا ہے چند روز میں ہمارے پاس اعلان کرنے کیلئے کچھ ہو،توقع ہے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ آج ہی قبول کر لے۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ، جس دوران ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے عوام امریکا پر اعتماد نہیں کرتے ،امریکا نے بار بار وعدوں کی خلاف ورزی کی،پاکستان جیسے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات پر یقین کرتے ہوئے مذاکرات کی راہ پر گامزن ہیں۔
Comments are closed.