بھارت میں جانور چوری پر جنونی ہندوؤں نےتشددکر کے 3 افراد قتل کر دیے


اسلام آباد (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست بہار میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا جب جانور چوری کے الزام 3 افراد کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔

بھارت میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کیخلاف انسانیت سوزسلوک اورقتل کےبڑھتے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

ریاست بہار میں ایک اور دلخراش واقعے میں جنونی ہندوؤں نے جانور چوری کرنے کے الزام میں ایک مسلمان سمیت تین افراد کو بے رحمی سےمار مار کر ہلاک کردیا۔

دو افراد موقع پر جبکہ ایک نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ۔۔ یہ گاؤ رکھشا کے نام پر تازہ ترین دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جس نے بھارت کی اقلیتی برادری میں مزید تشویش پیدا کر دی ہے۔

ہمیشہ کی طرح ایک بار پھرانسانی حقوق کی تنظیمو ں نے اقلیتوں پرتشدد اورقتل کےواقعات کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.