صبا قمر خوب صورت ، ٹیلنٹڈ ادکارہ ہونے کے باوجود کیوں ادھوری ہیں؟

صبا قمر خوب صورت ، ٹیلنٹڈ ادکارہ ہونے کے باوجود کیوں ادھوری ہیں؟

فوٹو : سوشل  میڈیا

لاہور: صبا قمر خوب صورت ، ٹیلنٹڈ ادکارہ ہونے کے باوجود کیوں ادھوری ہیں؟ اس حوالے سے اداکارہ صبا قمرکی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے زندگی، خواہشات، درد اور ادھورے پن کے حوالے سے اپنے گہرے اور فلسفیانہ خیالات کا اظہار کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں صبا قمر نے اپنی زندگی کو بھارتی فلم ساز امتیاز علی کی فلموں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی بھی انہی کہانیوں کی طرح ادھوری، جذباتی اور احساسات سے بھرپور ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ “میری زندگی امتیاز علی کی فلموں کی طرح ہے، میں ایک ادھوری روح ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ادھورے پن میں بھی ایک خاص خوبصورتی ہوتی ہے۔ ہر چیز کا مکمل ہو جانا ضروری نہیں، کچھ چیزیں ادھوری رہ کر زیادہ خوبصورت محسوس ہوتی ہیں۔”

صبا قمر نے گفتگو کے دوران خواہشات اور انسانی جذبات پر بھی منفرد انداز میں روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جب انسان کی تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو اس کے اندر خواب دیکھنے اور کچھ حاصل کرنے کی چاہت کمزور پڑ جاتی ہے۔

https://

انہوں نے کہا، “خواہشوں کا مل جانا، خواہشوں کو مار دیتا ہے، اسی لیے میں سمجھتی ہوں کہ درد میں بھی ایک مزہ ہے، اگر درد موجود ہے تو احساس بھی زندہ ہے۔”

اداکارہ کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ کئی مداحوں نے ان کے خیالات کو “حقیقت کے قریب” اور “زندگی کا فلسفہ” قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے صبا قمر کی شخصیت کو حساس اور گہرے جذبات رکھنے والی فنکارہ سے تعبیر کیا۔

واضح رہے کہ صبا قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور وہ اپنے جاندار کرداروں، منفرد اداکاری اور بےباک اندازِ گفتگو کے باعث اکثر خبروں اور سوشل میڈیا ٹرینڈز کا حصہ رہتی ہیں۔

انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جبکہ ان کے انٹرویوز اور ذاتی خیالات بھی مداحوں میں خاصی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔

Comments are closed.