بھارتی ارب پتی کی بیٹی کروڑوں کا لباس پہن کر بھی توجہ حاصل نہ کرسکی
فوٹو : سوشل میڈیا
نیویارک : بھارتی ارب پتی کی بیٹی کروڑوں کا لباس پہن کر بھی توجہ حاصل نہ کرسکی، امریکہ فیشن کا ایونٹ نیویارک میں تھا جس میں ایشا امبانی 200 کروڑ کا بلاؤز ہیروں کا مہنگا لباس زیب تن کرکے پہنچی تھی لیکن شرکاء نے دولت کی اس چلتی پھرتی نمائش کو منہ بھی نہ لگایا.
اس حوالے سے معروف سینئر صحافیوں کی اردو زبان کی ویب سائٹ دی مائنڈڈاٹ پی کے نے ایک خصوصی رپورٹ مرتب کی جس میں بتایا گیا ہے کہ نیویارک میں ہونے والے فیشن کے سب سے بڑے ایونٹ میں دنیا بھر کی معروف مٹ گالہ دو ہزار چھبیس شخصیات نے اپنے منفرد انداز سے توجہ حاصل کی.
اس ایونٹ میں بھارت کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیشن امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کا انتہائی مہنگا لباس بھی خبروں میں نمایاں جگہ نہ بنا سکا۔ذرائع کے مطابق ایشا امبانی نے تقریب میں 200 کروڑ کا بلاؤز” یا “1800 قیراط ہیرےبطور لباس زیب تن کیا.
لباس میں قیمتی ہیروں اور سونے کے دھاگوں سے تیار کردہ ساڑھی شامل تھی۔ لباس کی تیاری میں درجنوں ماہر کاریگروں نے کئی ہفتوں تک محنت کی، تاہم حیران کن طور پر اتنی بھاری سرمایہ کاری کے باوجود ایشا امبانی کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہو سکا اور نہ ہی وہ اس ایونٹ کی نمایاں شخصیات میں شامل ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے دور میں صرف مہنگا لباس یا قیمتی زیورات توجہ حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں، بلکہ کسی بھی شخصیت کے وائرل ہونے کے لیے منفرد انداز، مضبوط کہانی اور عوامی دلچسپی کا عنصر ہونا ضروری ہے۔
فیشن انڈسٹری سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں توجہ خریدی نہیں جا سکتی، بلکہ اسے تخلیقی انداز اور مؤثر پیشکش کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔
واضح رہے مکیش امبانی بھارت کے معروف ترین ارب پتی کاروباری شخصیت ہیں جو کہ معروف کمپنی کے چیئرمین ہیں۔ وہ 1957 میں پیدا ہوئے اور اپنے والدامبانی کے قائم کردہ کاروبار کو وسعت دے کر اسے عالمی سطح تک لے گئے۔
ان کا کاروبار تیل و گیس، ٹیلی کمیونیکیشن، ریٹیل اور ڈیجیٹل سروسز تک پھیلا ہوا ہے، خاص طور پرجےآئی او پلیٹ فارم کے ذریعے انہوں نے بھارت میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز میں بڑی تبدیلی لائی۔
ایشا امبانی کی چمک کا راز محض دولت
ایشا امبانی بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی صاحبزادی ہیں اور ایک جدید و متنوع دلچسپیوں والی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ وہ نہ صرف بزنس اور کارپوریٹ دنیا سے وابستہ ہیں بلکہ فیشن اور آرٹ میں بھی خاص دلچسپی رکھتی ہیں۔
ان کے منفرد شوق میں لگژری فیشن، عالمی معیار کے ڈیزائنرز کے ملبوسات اور ثقافتی تقریبات میں شرکت شامل ہے۔ وہ اکثر بڑے بین الاقوامی ایونٹس جیسے Met Gala 2026 میں اپنے نفیس اور روایتی مگر جدید امتزاج والے انداز کے باعث توجہ حاصل کرتی ہیں۔
ایشا امبانی کو آرٹ کلیکشن، فلاحی سرگرمیوں اور کاروباری منصوبوں میں بھی دلچسپی ہے، جو انہیں ایک متوازن اور جدید طرزِ زندگی رکھنے والی شخصیت کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔
Comments are closed.