وادیٔ نیلم،کلاؤڈبرسٹ متاثرین کےلیے فنڈنگ، چیئرمین این ڈی ایم اے نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد (زمینی حقائق )چیئرمین این ڈی ایم اے نے وادیٔ نیلم میں لیسواء کے ’کلاؤڈ برسٹ‘ اور سیلابی ریلے کی تباہی کے بعد فنڈنگ کا نوٹس لے لیا۔
این ڈی ایم اے سے جاری اعلامیہ کے مطابق بعض لوگ اس واقع کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی پرائیویٹ بینک اکاؤنٹس میں ڈونیشن طلب کر ریے ہیں جس کاچیئرمین این ڈی ایم اے لفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا اس طرح کے عناصر عوام کے جذبات کو اجاگر کر کہ ان سے رقم بٹور سکتے ہیں۔لوگ اس طرح کے کسی پرائیویٹ اکائونٹ میں اپنی رقم جمع نہ کروائیں۔
انھوں نے کہا اگر کوئی ادارہ یا فرد متاثرین کی کسی بھی طرح مدد کرنا چاہتا ہے تو متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ایس ڈی ایم اے یا این ڈی ایم اے سے رابطہ کر سکتا ہے۔ خوداین ڈی ایم اے متاثرین کو 2100کلو راشن فراہم ارسال کر چکا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اس راشن میں 10 کلوگرام آٹا،2کلو چاول،2کلو چینی،2کلو گھی،2کلو دال جبکہ ایک کلوخشک دودھ،نمک،چائے ،مصالحے اور ماچس شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے کو پانچ سو ٹینٹ، آٹھ سو کمبل اور 100 راشن کے پیکٹ بھجوا جا چکا ہے اوراگر مزید کسی بھی قسم کی امداد کی ضرورت ہو گی تو این ڈی ایم اے اس کا انتظام کر ے کے لیے تیار ہے ۔
Comments are closed.