پاکستان کی 10سالہ سلینہ کا عالمی ریکارڈ، 7ہزار میٹر بلند چوٹی سر کر لی
فوٹو: ٹوئٹر
سکردو( راجہ سلطان مقپون) 10 سالہ پاکستانی لڑکی سیلینہ خواجہ نے 7000 میٹر بلند ’اسپانٹک کی چوٹی‘ عبور کرکے عالمی ریکارڈ بنا لیا۔
سیلینہ حال ہی میں قراقرم کی 7000 میٹر کی چوٹی سر کی ہے اور اس طرح دنیا کی پہلی ’کم عمر ترین کوہ پیماہ‘ بن گئی ہیں۔
یاد رہے’اسپانٹک سوسبن‘ گلگت بلتستان کی نگار وادی میں واقع قراقرم پہاڑی سلسلوں کی ذیلی پہاڑی چوٹی ہے۔اس سے قبل سیلینہ نے 6000 میٹر بلند ’منگلی سر‘ کی پہاڑی کو عبور کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
سیلینہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھتے ہو ہے دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ کو بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
Comments are closed.