بھارت کی ٹی وی اداکاری شوبھا ایم وی کار حادثے میں ہلاک
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ شوبھا ایم وی کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوبی بھارتی علاقے چترادرگا کے گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے 4 پر پیش آیا جہاں ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار اداکارہ سمیت 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
شو بھا اپنے ٹی وی ڈیلی سوپ کی وجہ سے لاکھوں مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بن چکی تھی۔ ان کی موت پر ان کے ساتھی اداکاروں نے گہرے رنج کا اظہار کیا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش مکمل کرتے ہوئے کار کے ڈرائیور کی لاپرواہی کو افسوسناک حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔
Comments are closed.