امریکہ اور ایران کے درمیان مزاکرات کےلئے اسلام آباد میں تیاریاں مکمل،سخت سکیورٹی انتظامات

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان مزاکرات کےلئے اسلام آباد میں تیاریاں مکمل،سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،پاکستان کے دارالحکومت کے ریڈزون کو سیل کردیا گیاہے جب کہ ایئر داخلی راستوں پر بھی سخت سکیورٹی انتظامات کے باعث مقامی شہریوں کو کچھ مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

مشرق وسطیٰ جنگ میں دو ہفتے کی جنگ بندی کے بعد پاکستان کی ثالثی میں دونوں ممالک امریکہ اور ایران کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر امریکا کی نمائندگی کریں گے، ایران کی طرف سے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکرباقر قالیباف مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ غیرملکی وفود آج کسی بھی وقت اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسلام آباد مذاکرات کے لئے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا۔ صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔وزیرداخلہ نے غیرملکی وفود کی سیکیورٹی کے لیے ہرممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔اسلام آباد میں  امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی غیر ملکی مہمانوں کے لیے  انتظامات کی ہدایت جاری کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد امریکہ ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی آنے والے وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

حکومت نے اسلام آباد ٹاکس 2026 کے شرکاء کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد ٹاکس کیلئے خصوصی ویزا پالیسی جاری کردی۔

اسلام آباد ٹاکس 2026 کیلئے آنے والے تمام افراد کو”ویزا آن آرائیول” کی سہولت ملے گی، تمام ایئر لائنز کو اسلام آباد ٹاکس 2026 کے شرکاء کو بورڈنگ کی اجازت دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ایئرپورٹس پر مسافروں کی رہنمائی کے لیے خصوصی "فیسیلٹیشن ڈیسک”  قائم کردیئے گئے، نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر (ویزا) آغا حاشر محمود خان کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

Comments are closed.