موبائل پیکیج ختم ہونے پر ڈیٹا استعمال سے پیسے ضائع ہونے سے بچانے کا طریقہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد: موبائل پیکیج ختم ہونے پر ڈیٹا استعمال سے پیسے ضائع ہونے سے بچانے کا طریقہ کیا ہےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے بیلنس کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم فیچر ”بیلنس سیو سروس“ متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ ڈیٹا ختم ہونے کی صورت میں بیلنس کے غیر ضروری استعمال کو روکنا ہے۔
اکثر صارفین کا انٹرنیٹ پیکج ختم ہوتے ہی موبائل کمپنیاں ’پے ایز یو گو‘ کے تحت موبائل میں موجود بیلنس سے ڈیٹا چارج کرنا شروع کر دیتی ہیں، جس سے منٹوں میں صارف کے بہت سے پیسے ضائع ہو جاتے ہیں۔ اس نئی سروس کو فعال کرنے کے بعد جیسے ہی صارف کا ڈیٹا بنڈل ختم ہوگا، انٹرنیٹ کی رسائی خود بخود بند ہو جائے گی اور آپ کا قیمتی بیلنس محفوظ رہے گا۔
تمام بڑے ٹیلی کام آپریٹرز نے اس سروس کو فعال کرنے کے لیے مخصوص کوڈز جاری کر دیے ہیں۔
Stay smart, stay protected
Avoid unexpected balance deductions by activating the Balance Save (PAYG Blocker) on your SIM. Once your data bundle ends, your internet stops automatically, saving your balance!Dial now:
*275# (Jazz), *4004# (Zong), *6611# (Ufone), *342# (Telenor)… pic.twitter.com/8QCYAX1o5p— PTA (@PTAofficialpk) April 8, 2026
جیز کے صارفین #275* ملا کر یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ زونگ کے لیے #4004*، یوفون کے لیے #6611* اور ٹیلی نار کے لیے #342* کا کوڈ مختص کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق ان کوڈز کے ذریعے ’بیلنس لاک‘ کرنے سے صارفین کو ڈیٹا بنڈل ختم ہونے پر کسی بھی قسم کے غیر متوقع کٹوتی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، جو کہ پاکستانی ٹیلی کام مارکیٹ میں صارفین کی ایک دیرینہ شکایت رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے، تاہم صارفین کی ایک بڑی تعداد نے دیگر مسائل کی جانب بھی اشارہ کیا ہے۔
صارفین کے مطابق ’بیلنس سیو‘ کے علاوہ مختلف ویلیو ایڈڈ سروسز کا خود بخود فعال ہو جانا اور بغیر اطلاع کے چارجز کی کٹوتی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
Comments are closed.