رجیم چینج ہوگئی، اب ایران کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ٹرمپ
فوٹو : فائل
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے رجیم چینج ہوگئی، اب ایران کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں رجیم چینج کرنا ہمارا مقصد تھا، ایران میں مزید یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی.
بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اسلحہ کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کریں گے۔ ایسے ممالک پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاہم ساتھ ہی انہوں نے ایران کو ممکنہ ٹیرف اور پابندیوں میں نرمی کا عندیہ بھی دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے اور امریکا کا پہلا جہاز بھی آبنائے ہرمز سے روانہ ہو چکا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ جو بھی ملک ایران کو فوجی ہتھیار فراہم کرے گا، اس کی امریکا کو برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، یہ ٹیرف فوری طور پر عائد کیا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی چھوٹ یا استثنیٰ نہیں ہوگا.
انھوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مل کر زمین میں دفن افزودہ یورینیم کو ایران کے ساتھ مل کر نکالیں گے، افزودہ مواد کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی ہورہی تھی اب بھی ہوتی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کو ٹیرف اور پابندیوں میں ریلیف دینے پر آمادہ ہے، جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے 15 نکات میں سے کئی پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔
Comments are closed.