حکومت ایک لیٹر پٹرول پر عوام سے 211 روپے 26 پیسے ٹیکس و منافع لے رہی ہے
فوٹو : فائل
اسلام آباد: حکومت ایک لیٹر پٹرول پر عوام سے 211 روپے 26 پیسے ٹیکس و منافع لے رہی ہے، وزارت توانائی کی دستاویزات سےایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر پاکستانی عوام کی جانب سے دیے جانے والے ٹیکس کی تفصیل سامنے آ گئی۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی جیونیوز ویب سائٹ نے ایک رپورٹ دی ہے جس میں وزارت توانائی کی دستاویزات کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 46 فیصد ٹیکس و منافع جات شامل ہے، ایک لیٹر پیٹرول پر شہری 211 روپے 26 پیسے صرف ٹیکس ادا کرتے ہیں.
رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری پرائس 247 روپے 15پیسے ہے، بتایا گیا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل پر شہری 59 روپے 12 پیسے ٹیکس ادا کرتے ہیں، ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس461 روپے 23 پیسے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 24 روپے 12 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 7 روپے 52 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن بھی بھی شامل ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول آئل پر مارکیٹنگ کمپنی کا 7 روپے87 پیسےمنافع شامل ہے۔
اسی طرح فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن بھی ہے جب کہ ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 160 روپے 61 پیسے کی لیوی عائد ہے، فی لیٹر پٹرول قیمت میں 2 روپے 50 پیسےکلائمیٹ سپورٹ لیوی کے بھی شامل ہیں۔
ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 11.36 فیصد ٹیکس اور منافع جات شامل ہے، ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 59 روپے 12 پیسے کے ٹیکس اور منافع جات شامل ہیں۔
ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے، ایک لیٹر ڈیزل پر 35روپے 74پیسےکسٹم ڈیوٹی ہے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 4 روپے 37 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن شامل ہے۔ فی لیٹر ڈیزل قیمت میں7روپے87پیسےآئل مارکیٹنگ کمپنی کامنافع شامل ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پیٹرول پمپ ڈیلرز کا کمیشن اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی شامل نہیں ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے مشرقِ وسطیٰ بحران کا حوالہ دے کر پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیاہے.
Comments are closed.