امریکہ کے 37 فوجی متحدہ عرب امارات میں ہلاک کردیئے، ایران کا دعویٰ

فوٹو : فائل

تہران: امریکہ کے 37 فوجی متحدہ عرب امارات میں ہلاک کردیئے، ایران کا دعویٰ ،ایرانی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات میں خفیہ مقام پر جاری امریکی فوجیوں کی میٹنگ کا مقام ہدف بنایا۔

ترجمان ایرانی فوج کے مطابق حملے میں 37 امریکی فوجی مارے گئے، اسرائیلی حکومت کے تیل بردار ٹینکر ایکوآ ون Aqua1 کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق خلیج فارس میں نشانہ بنائے گئے اس اسرائیلی آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ہے.

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نےکہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج اپنے ملک پر حملہ کرنے والوں کے پاؤں کاٹ دیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ ایران نےکبھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی باتوں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز نہیں کھولا جائے گا۔

ادھر ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا خطے میں میری ٹائم رجیم تبدیلی کی صورت میں ٹرمپ کا رجیم چینج کا خواب پورا ہوچکا ہے.

Comments are closed.