پاکستان جنگ خاتمہ کےلئےمزاکرات کی میزبانی کےلئے تیارہے،وزیراعظم شہباز شریف
فوٹو : فائل
اسلام آباد: پاکستان جنگ خاتمہ کےلئےمزاکرات کی میزبانی کےلئے تیارہے،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاری بحران کے خاتمے کےلیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کےلیے تیار ہے۔
امریکہ ایران جنگ اور مشرق وسطی کشیدگی کے حوالے سےاپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لیے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔
Pakistan welcomes and fully supports ongoing efforts to pursue dialogue to end the WAR in Middle East, in the interest of peace and stability in region and beyond. Subject to concurrence by the US and Iran, Pakistan stands ready and honoured to be the host to facilitate…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 24, 2026
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے
امریکہ ایران مزاکرات ،غیر یقینی کے باوجود وزیراعظم شہبازشریف کی ضروری اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد: امریکہ ایران مزاکرات ،غیر یقینی کے باوجود وزیراعظم شہبازشریف کی ضروری اقدامات کی ہدایت سامنے آئی ہےوزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات کردی۔
مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ ایران امریکا جنگ ختم کرانے کے لئے پاکستانی کی سفارتی کاوشوں اور پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں خلیجی جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکاء کو پاکستان کی اب تک کی سفارتی کاوشوں پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے مصر، ترکیہ اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر بریفنگ دی۔
الٹی میٹم پر ٹرمپ کا یوٹرن ، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ موخر کر دیا
نجی ٹی وی سمانیوز کی نے ذرائع کا حوالہ دے کرریورپ کیا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، فریقین کے رضامند ہونے کی صورت میں پاکستان میزبانی کے لیے تیار ہے،وزیراعظم، عالمی سطح پر تنازع کے حل کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف صدر آصف زرداری کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی آج رات صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا ایوان صدر جانے کا پلان ہے، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
امریکہ کے ساتھ مزاکرات کیلئے ایران نے 6 اسٹریٹیجک شرائط پیش کردیں
واضح رہے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کے ساتھ مزاکرات اور الٹی میٹم پانچ دن کےلئے موخرکرنے کے دعوے کے باوجود ایران نے کسی بھی طرح کے براہ راست رابطے کی نفی کی ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رابطہ پاکستان ،مصراورترکیہ کے ذریعے ہوا ہے مگرمنگل کو ابھی اسرائیل اورایران نے ایک دوسرے پر حملوں کاسلسلہ جاری رکھا ہے۔
Comments are closed.