ڈونلڈ ٹرمپ کو خلیجی اتحادیوں کی وارننگز پر الٹی میٹم موخر کرنا پڑا، امریکی میڈیا

FILE PHOTO: U.S. President Donald Trump departs on travel to the Camp David presidential retreat from the South Lawn at the White House in Washington, U.S., May 1, 2020. REUTERS/Carlos Barria/File Photo

فوٹو : فائل

اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خلیجی اتحادیوں کی وارننگز پر الٹی میٹم موخر کرنا پڑا، امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ہفتے جب فلوریڈا روانہ ہو رہے تھے تو انہیں اچانک ایران سے جنگ بندی کا خیال آیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ کے مؤقف میں یہ تبدیلی خلیجی اتحادیوں کی وارننگز کے بعد آئی، ان کی وارننگ تھی کہ ایران میں توانائی مراکز پر حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

فلوریڈا روانگی سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ جب آپ دوسرے فریق کو تباہ کر رہے ہوتے ہیں تو سیزفائر نہیں کرتے، لیکن تین دن کی مہلت اور ایران میں پراسرار اہلکار سے گفتگو کے بعد ٹرمپ کی سوچ بدل گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹینیسی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا وہ چاہتے ہیں معاملہ حل ہو اور ہم یہ کرنے جا رہے ہیں، ان کے موقف میں تبدیلی پر سب کو حیرانی ہوئی۔

الٹی میٹم پر ٹرمپ کا یوٹرن ، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ موخر کر دیا

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تو تجویز ہےکہ پاکستان رواں ہفتے ایران اور امریکا کے درمیان ملاقات کی میزبانی کرے، مجوزہ ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس شرکت کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا اعلان پیر کو امریکی مارکیٹ کھلنے سے دو گھنٹے پہلے کیا گیا، اعلان نے وال اسٹریٹ میں تیزی پیدا کی، برینٹ کروڈ کی قیمت میں نمایاں کمی آئی، یہ دونوں عوامل ٹرمپ اور ان کے مشیروں کے لیے تشویش کا باعث بن رہے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی اسٹرکچر پر 5 روز کے لیے حملے بند کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ دعویٰ بھی صدر ٹرمپ نے کیا کہ میں اور مجتبیٰ خامنہ ای مل کر آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.