ایران کے جوہری توانائی کے پلانٹ پر حملہ بھی خارج از امکان نہیں، امریکی سفیر
فوٹو : فائل
نیویارک : ایران کے جوہری توانائی کے پلانٹ پر حملہ بھی خارج از امکان نہیں، امریکی سفیر کا یہ اشتعال انگیز بیان سامنے آیا جس کے بعد کشیدگی اور امریکی عزائمِ کے حوالے سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا ہے.
مائیک والٹز جو کہ اقوامِ متحدہ میں امریکی کے سفیر ہیں نے سی بی ایس کے پروگرام فیس دی نیشن میں کہا کہ ایران کے معاملے پر کوئی بھی آپشن ’خارج از امکان نہیں‘ بشمول جوہری توانائی کے پلانٹ پر حملہ۔‘
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے توانائی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دھمکی سے متعلق سوال پر مائیک والٹز نے کہا کہ وہ صدر کے لیے کسی بھی آپشن کو مسترد نہیں کریں گے ’خاص طور پر ٹیلی ویژن پر تو بالکل نہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی)، جسے امریکہ اور کئی یورپی ممالک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں، ایران کے اہم انفرسٹرکچر، معیشت اور حکومتی اداروں پر بڑا اثر رکھتی ہے۔
مائیک والٹز کے مطابق ایران کی فوجی صلاحیت اور دفاعی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے لیے ’تمام آپشنز میز پر ہونے چاہئیں‘ اور صدر اس بارے میں واضح ہیں۔
Comments are closed.